Home نیوز پاکستان اے ڈی بی نے معاشی ایڈجسٹمنٹ پروگرام پرعمل درآمد ناگزیر قرار دیدیا

اے ڈی بی نے معاشی ایڈجسٹمنٹ پروگرام پرعمل درآمد ناگزیر قرار دیدیا

Share
Share

اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپریل2024 تک معاشی ایڈجسٹمنٹ پروگرام پرعمل درآمد ناگزیر قرار دیدیا،،اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ رواں سال مہنگائی 29.2 فیصد سے کم ہو کر 25 فیصد پر آجائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت سے متعلق آوٹ لک رپورٹ جاری کردی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق توانائی کے نرخوں میں اضافے اور روپے کی گرتی قدر سے بلند مہنگائی کا دباوٴ برقرار رہے گا،رپورٹ میں سال 2024 کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی 1.9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق میکرو اکنامک استحکام اور بتدریج معاشی بحالی کیلئے پروگرام پر عمل کرنا ہوگا،درآمدات پرکنٹرول میں نرمی کے نتیجے میں سرمایہ کاری میں اضافے کا امکان ہے،عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ، سست معاشی گروتھ پاکستانی معیشت کیلئے بھی خطرہ قرار دیا۔

کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا معاشی استحکام مستقل پالیسی اصلاحات سے جڑا ہے،پاکستان کیلئے زیادہ سے زیادہ مالیاتی نظم و ضبط، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ اہمیت رکھتا ہے اے ڈی بی نے توانائی شعبے اور دیگر سرکاری اداروں میں تیز اصلاحات پر بھی زور دیا۔

کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی کامزید کہناتھا کہ اصلاحات میں تیزی سے پیشرفت معاشی ترقی کی بحالی کیلئے ضروری ہے سماجی اور ترقیاتی اخراجات کے تحفظ کیلئے بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...