Home سیاست پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کا انتخابات کرانے کا فیصلہ مسترد کر دیا

پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کا انتخابات کرانے کا فیصلہ مسترد کر دیا

Share
Share

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کروانے کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو کو الیکشن کمیشن کے اعلان پر تحفظات سے آگاہ کر دیا، بلاول بھٹو کی وطن واپسی پر سی ای سی اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، سی ای سی الیکشن کمیشن کے اعلان پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا اعلان خلاف آئین ہے جو قابل قبول نہیں، الیکشن کمیشن کو الیکشن کی تاریخ اور شیڈول کا اعلان کرنا چاہیے تھا۔

ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو آئین کے مطابق الیکشن نہ کروانے پر جوابدہ ہونا پڑے گا، سی ای سی اجلاس میں عوام میں جانے اور عدلیہ سے رجوع کرنے سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...