Home نیوز پاکستان سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 8 دہشتگرد مارے گئے، 5 گرفتار

سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 8 دہشتگرد مارے گئے، 5 گرفتار

Share
Share

راولپنڈی:سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل جبکہ 5 کو گرفتار کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں آپریشن دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، بنوں جانی خیل میں دہشت گردوں سے مقابلہ میں 6 دہشت گرد مارے گئے، آپریشن میں پانچ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل میں کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا، دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں نے 31 اگست کو جانی خیل میں فوجی قافلے پر موٹر سائیکل سے خود کش حملہ بھی کروایا تھا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارود برآمد کر لیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا مقامی افراد نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی تعریف کی، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...