Home سیاست نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں،شہبازشریف

نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں،شہبازشریف

Share
Share

لندن:صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ۔

۔لندن میں نواز شریف کی رہائشگاہ پر مسلم لیگ ن کی اعلٰی قیادت کا اجلاس ہوا ۔جس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف مریم نواز شریف اسحاق ڈار طلال چوہدری سلیمان شہباز سمیت اہم رہنما شریک ہوئے۔اجلاس ملکی سیاسی صورتحال آئندہ عام انتخابات اور پارٹی امور پر مشاورت کی گئی ۔

اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی اور انتطامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے میٹنگ سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے لندن آنے کا حکم دیا اور چلا آیا، نواز شریف نے مشورے کیلئے بلایا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی، نواز شریف کی واپسی پر پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب مریم نواز کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے بڑی تیاریاں جاری ہیں، آج اجلاس میں نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے بات بھی ہوگی۔

نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا لندن میں اجلاس کل بھی جاری رہے گاجس میں شہباز شریف، مریم نواز، میاں جاوید لطیف، برجیس طاہر، طلال چودھری، عابد شیر علی و دیگر شریک ہوں گے ۔

اجلاس میں نواز شریف کی واپسی اور دیگر امور کے حوالے سے مشاورت کی جا رہی ہے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...