Home نیوز پاکستان نادرا سینٹرز پر لمبی قطاروں سے تنگ شہریوں کے لیے خوشخبری

نادرا سینٹرز پر لمبی قطاروں سے تنگ شہریوں کے لیے خوشخبری

Share
Share

کراچی:نادرا سینٹرز پر لمبی قطاروں سے بیزار شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ بغیر قطار و انتظار قومی شناختی کارڈز کی تجدید سمیت دیگر متفرق سہولتیں اب ڈاک خانوں میں بھی دستیاب ہیں۔

کراچی کے 10 جی پی اوز میں شہریوں کے لیے قومی شناختی کارڈز کے حوالے سے سہولتوں کی فراہمی کے لیے کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔جی پی اوز میں نادرا کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے نادرا سسٹم سے منسلک آلات نصب ہیں۔

پوسٹ آفس کاؤنٹرز پر شناختی کارڈز کی تجدید اور ازدواجی حیثیت کی تبدیلی سے استفادے کی سہولت موجود ہیں، گمشدہ شناختی کارڈز کے متبادل کا اجراء بھی ان کاؤنٹرز پر موجود ہے۔

شناختی کارڈز کی میعاد ختم ہونے کے ایک سال تک پوسٹ آفس سے تجدید کرائی جا سکتی ہے۔

پوسٹ آفس میں خونی رشتے (بلڈ ریلیشن) کے بائیو میٹرک کی سہولت دستیاب نہیں ہے، البتہ فارم کی 16 گریڈ کے ا?فیسر سے تجدید لازمی ہے۔

نادرا حکام کے مطابق گھر کے پتے کی تبدیلی، دستخط اور تصویر میں ترمیم بھی ڈاک خانے سے کرائی جا سکتی ہے۔

پاکستان پوسٹ آفس پر ایف آر سی اور ب فارم کے اجراء کی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں۔
پاکستان پوسٹ آفس کا شناختی کارڈز کے کاؤنٹرز کے قیام کا نادرا سے معاہدہ 10 سال کے لیے ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...