Home سیاست نیب کی جانب سے 44 ریفرنسز کا ریکارڈاحتساب عدالتوں میں جمع

نیب کی جانب سے 44 ریفرنسز کا ریکارڈاحتساب عدالتوں میں جمع

Share
Share

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کی جانب سے دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع کرا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج نیب کی ہفتہ وار تعطیل کے باعث مزید ریفرنسز کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع نہ ہو سکا۔

نیب ذرائع کا بتانا ہے کہ بقیہ ریفرنسز کا ریکارڈ پیر کو جانچ پڑتال کے بعد جمع کرایا جائے گا، کوشش ہوگی پیر کے روز تمام 80 ریفرنسز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال مکمل کرلی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب مقدمات کے ریکارڈ کی جلد سے جلد تکمیل کے بعد عدالتی کارروائی کے آغاز کیلئے کوشاں ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ملک بھر کی احتساب عدالتوں کو نیب کی جانب سے ریفرنسز واپس بھیجے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 15 ستمبر کو سابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل آخری دن آخری کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے نیب ترامیم کی کئی شقیں کالعدم قرار دے دی تھیں۔

سپریم کورٹ نے 50 کروڑ روپے کی حد سے کم ہونے پر ختم ہونے والے تمام مقدمات بحال کر دیے تھے اور تمام کیسز احتساب عدالتوں میں دوبارہ مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...