Home سیاست صنم جاوید سمیت 9 ملزموں کی ضمانتیں منظور، 55 کی درخواستیں خارج

صنم جاوید سمیت 9 ملزموں کی ضمانتیں منظور، 55 کی درخواستیں خارج

Share
Share

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 9 ملزموں کی ضمانتیں منظور کر لیں جبکہ خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ سمیت 55 ملزموں کی ضمانت پر رہائی کی درخواستیں خارج کر دیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر فیصلہ سنایا، انسدادِ دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید خان، روبینہ جمیل، افشاں طارق کی ضمانتیں منظور کرلیں، آشمہ شجاع، شاہ بانو، سید فیسل اختر کی بھی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے قاسم، علی حسن، حسین قادری کی بھی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی، عدالت نے تمام ملزموں کی ایک ایک لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...