راولپنڈی:سابق وزیراعلی چوہدری پرویز الہی سے راولپنڈی اڈیالہ جیل میں اہلیہ، بیٹے سمیت گھروالوں کی ملاقات، شیڈول ملاقات کے لیے جیل میں خصوصی انتظامات کیے گئے ۔
اڈیالہ جیل ذرائع نے بتایا چوہدری پرویز الہی کی اہلیہ، بیٹے راسخ الہی اور بھانجی بسمہ چوہدری نے ملاقات کی، جیل انتظامیہ نے شیڈول کے مطابق ملاقات کروائی گی۔
چوہدری پرویز الہی سے گھر والوں کی ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی، ملاقات آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔
جیل انتظامیہ نے ملاقات کے لیے خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے تھے، ملاقات کے بعد چوہدری پرویز الہی کی گھر والے واپس چلے گئے۔