Home Uncategorized یوٹیوب کا ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ میں بڑی تبدیلی لانے اعلان

یوٹیوب کا ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ میں بڑی تبدیلی لانے اعلان

Share
Share

کیلیفورنیا: یوٹیوب نے ویڈیوز ایڈیٹنگ کیلئے Youtube Create کے نام سے اپنی نئی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک سے مقابلہ کرنے کیلئے یوٹیوب نے اپنی پہلی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ youtube create کو متعارف کرایا ہے جو یوٹیوب شارٹس اور عام ویڈیوز کی ایڈیٹنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔

ایپ میں متعدد خصوصیات ہیں جن میں ایڈیٹنگ، آٹو کیپشننگ، وائس اوور کی صلاحیتیں اور بیٹ میچنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ فلٹرز، افیکٹس، ٹرانزیشن اور رائلٹی فری میوزک کی لائبریری تک رسائی شامل ہے، ایپ کا مقصد ہے کہ صارفین کو اپنی یوٹیوب ویڈیوز کیلئے پیچیدہ ایڈیٹنگ سافٹ ویئرز یا ٹولز پر انحصار نہ کرنا پڑے۔

مذکورہ بالا ایپ جلد ہی محدود مارکیٹوں میں دستیاب ہوگی جس میں امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس، انڈونیشیا، بھارت، جنوبی کوریا اور سنگاپور شامل ہیں، ایپ بیٹا ورژن میں ہوگی جس کا مقصد ایپ کو بہتر بنانے کیلئے کمنٹس اور صارفین کے تاثرات کا جائزہ لینا ہے، ایپ تمام صارفین کیلئے مفت ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...