Home Uncategorized فرانس کا نائجر سے سفیر اور فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان

فرانس کا نائجر سے سفیر اور فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان

Share
Share

پیرس : فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نےکہا ہے کہ فرانس نے جمہوری طور پر منتخب صدر محمد بازوم کا تختہ الٹنے کے بعد بغاوت کے تناظر میں نائجر سے سفیر اورفوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ فرانس نے نائجر میں صدر محمد بازوم کی حکومت کے خلاف ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد وہاں سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلانے اور فوجی دستوں کی دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

میکرون نے کہا کہ نائجر میں موجود ہمارا سفیر اور متعدد سفارتی عملہ جلد ہی نائجر چھوڑ دے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فرانس دہشت گردی کے خلاف جنگ کے واحد مقصد کے ساتھ نائیجر میں موجود تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نائجر کی سیاسی زندگی میں مداخلت نہیں کر سکتے ہیں اس لئے ہم نے اپنے سفیر اور فوج کو کو واپس بلانے کا فیصلہ کیاہے۔

فرانسیسی صدر نے کہاکہ فوجی تعاون ختم ہو چکا ہے اور نائجر میں تعینات ڈیڑھ ہزار فرانسیسی فوجی آئندہ ہفتوں میں وطن واپس آجائیں گے۔

ادھر نائجر کے فوجی حکمرانوں نے فرانسیسی صدر کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نائجر کی خودمختاری کی طرف ایک نئے قدم کا جشن منا رہے ہیں اور یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، جو نائجرکے عوام کے عزم اور ارادے کی ترجمانی کرتا ہے۔

خیال رہےکہ صدر محمد بازوم کو 26 جولائی کو معزول کر کے فوج نے اقتدار پر قبضہ کرنے کےبعد 25 اگست کو فرانس سے مطالبہ کیا تھا کہ نائجر میں فرانسیسی سفیر اور ان کی اہلیہ 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑ دیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...