مستونگ:بلوچستان کے ضلع مستونگ میں الفلاح روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
ایس ایچ او سٹی جاوید لہڑی کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کا کہنا ہے کہ دھماکا مدینہ مسجد کے قریب ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے مستونگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ بھی مستونگ میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّہ سمیت 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔