Home Uncategorized علیحدگی پسند شادیاں جاپان میں مقبولیت پانے لگ گئیں

علیحدگی پسند شادیاں جاپان میں مقبولیت پانے لگ گئیں

Share
Share

ٹوکیو: جاپانی خاتون ہیرومی اور ان کے شوہر ہیدیکازو تاکیدا کی شادی کو کئی سال گزرچکے ہیں اور ان کا ایک بچہ بھی ہے لیکن وہ شادی کے شروع دن سے ایک دوسرے سے ایک گھنٹہ کے فاصلے پر رہائش پذیر ہیں۔

’علیحدگی پسند شادیاں جاپان میں بہت مقبول ہورہی ہیں کیونکہ یہ میاں بیوی کو دونوں ’حقیقیت‘ کا بہترین تجربہ کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ ایک طرف جوڑا ایک دوسرے کی محبت اور حمایت سے لطف اندوز ہوتے ہیں تو وہیں دوسری طرف وہ اپنے جیون ساتھی کے بارے میں فکر کیے بغیر انفرادی طرز زندگی کو بھی برقرار رکھ سکتے ہیں۔

بنیادی طور پر علیحدگی پسند شادی جوڑوں کو ایک ساتھ اور اکیلے رہنے کے فوائد سے نفع اٹھانے کی اجازت دیتی ہے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ ازدواجی رشتہ باہمی محبت اور احترام پر مبنی ہو۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے حال ہی میں علیحدگی پسند شادی کرنے والے جوڑے ہیرومی اور ہیدیکازو پر ایک اسٹوری کی جس میں بتایا گیا کہ ہیرومی خود کو ایک مضبوط، خود مختار خاتون کے طور پر بیان کرتی ہیں جو فٹنس ٹرینر اور جم مینیجر ہیں ۔

دوسری جانب ہیدیکازو ایک کاروباری مشیر ہیں جو اپنا زیادہ تر وقت کمپیوٹر کے سامنے گزارتے ہیں، ای میلز کا جواب دیتے ہیں اور رپورٹیں لکھتے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...