Home Uncategorized افغانستان کا بھارت میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان

افغانستان کا بھارت میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان

Share
Share

کابل:افغانستان کی جانب سے بھارت میں قائم افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔

افغانستان کی گزشتہ حکومت میں بھارت میں قائم افغان سفارت خانہ جلد بند ہونے جا رہا ہے جسے سفارتی لحاظ سے ایک بڑی پیش رفت مانا جا رہا ہے۔

بھارت میں افغانستان کے سفارتخانے کے بند ہونے کی خبر اس وقت سامنے آئی جب افغانستان کے سفارتخانے کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کو ایک خط ارسال کیا گیا۔

خط میں واضح طور پر ان مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے جن کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھانا ضروری ہوا۔

خط کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے افغانستان کو ناکافی سفارتی حمایت کو بھی سفارتخانے کی بندش کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 6اگست 2021 میں امارت اسلامی افغانستان کے کابل پر قبضے کے بعد سے 3000 افغان طلباء اور بہت سے افغان شہری اب بھی ویزوں کے اجراء اور صحت کے مسائل کے حل کے منتظر ہیں۔

افغانستان کی جانب سے سفارتخانے کی بندش دراصل بھارت کی وفادار افغان کمیونٹی اور پالیسی سازوں کی جانب سے شکایت کی ایک کہانی ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...