Home Uncategorized سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر،پروازیں تاخیر کا شکار

سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر،پروازیں تاخیر کا شکار

Share
Share

سعودی عرب کے لیے قومی ایئر لائن پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہو گیا۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق کراچی سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 859 کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، پرواز کو صبح ساڑھے 8 بجے روانہ ہونا تھا۔

طیارہ نہ ہونے کی وجہ سے پرواز روانہ نہیں ہوسکی، جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پرواز پی کے 859 کی شام 4 بج کر 45 منٹ پر روانگی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جدہ سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 742 تقریباً 5 گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا شکار ہے۔

اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز پی کے301 کی آمد میں 3 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروازوں میں تاخیر کے باعث مسافروں نے احتجاج کیا، اس دوران مسافروں کی ایئر پورٹ پر عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

پی آئی اے کے 5 بوئنگ 777 طیارے گراؤنڈ ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہے، پی آئی اے کے طیارے پی کے 301 کو صبح 11 بج کر 55 منٹ پر کراچی پہنچنا تھا۔

پی آئی اے کے طیارے پی کے 742 کو ساڑھے 11 بجے جدہ سے کراچی پہنچنا تھا، جس کی 3 بج کر 45 منٹ پر آمد متوقع ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...