Home نیوز پاکستان خاتون کو بچانے کیلئے نہر میں چھلانگ لگانے والا کانسٹیبل خود بھی ڈوب گیا

خاتون کو بچانے کیلئے نہر میں چھلانگ لگانے والا کانسٹیبل خود بھی ڈوب گیا

Share
Share

منڈی بہاؤالدین، نامعلوم خاتون کو بچانے کے لیے نہر میں چھلانگ لگانے والا کانسٹیبل ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

منڈی بہاؤالدین مانو چک کے قریب نامعلوم خاتون نے نہر آر کیو لنک میں چھلانگ لگا دی ، خاتون کو بچانے کیلئے کانسٹیبل شبیر میکن بھی نہر میں کود گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تھانہ بھاگٹ کا کانسٹیبل نہر کے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کی نگرانی میں رات کو بھی ریسکیو آپریشن جاری ، ریسکیو نے بڑی سرچ لائٹ لگا کر آپریشن شروع کر دیا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...