Home سیاست نومئی جلاؤ گھیراؤ کیس، حلیم عادل سمیت پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کی رہائی کا پروانہ جاری

نومئی جلاؤ گھیراؤ کیس، حلیم عادل سمیت پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کی رہائی کا پروانہ جاری

Share
Share

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی اور پولیس پر حملے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ سمیت 4 کارکنوں کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے ایک ہفتہ پہلے ملزموں کی ضمانت منظور کی تھی، عدالت نے چاروں ملزموں کے ریلیز آرڈر جاری کر دیئے، دیگر ملزموں میں شبیرحسین، بشارت حسین اور عبدالصمد شامل ہیں۔

عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا ملزم کسی دوسرے مقدمہ میں گرفتار نہیں ہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔

عدالت نے ملزموں کی ٹیپو سلطان تھانے میں درج مقدمہ میں فی کس ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور کی تھی۔

پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ فیروز آباد تھانے میں درج مقدمہ میں بھی گرفتار ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...