Home سیاست قوم نواز شریف کی منتظر، 21 اکتوبر پاکستان کی تاریخ میں یادگار دن بنے گا شہباز شریف

قوم نواز شریف کی منتظر، 21 اکتوبر پاکستان کی تاریخ میں یادگار دن بنے گا شہباز شریف

Share
Share

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم نواز شریف کی منتظر ہے، 21 اکتوبر پاکستان کی تاریخ میں ایک یادگار دن بنے گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا اہم مشاورتی اجلاس سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں پارٹی قائد نواشریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے عوام کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، نواز شریف بہادری ، جرات اور ترقی کا نام ہے، 2018ء سے 2022ء کے دوران پاکستان ترقی کے عمل میں دہائیاں پیچھے چلا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اتحاد، امن اور ترقی قومی ایجنڈا ہے جس پر نواز شریف کی قیادت میں عمل درآمد کریں گے، لوڈشیڈنگ کی طرح معاشی بدحالی ختم کریں گے۔

شرکا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد نواز شریف کے لئے پوری قوم منتظر ہے، 21 اکتوبر کو عوام اور پارٹی کارکن نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے، 21 اکتوبر کو عوام پاکستان کی ترقی، امید کا استقبال کریں گے۔

سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا اپنی تقاریر میں کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ ناممکن کو ممکن کر کے دکھایا، ہمیشہ ملک کو مشکل ترین حالات سے نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) نے ہی نکالا۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...