Home نیوز پاکستان ایپکس کمیٹی اجلاس،غیر قانونی مقیم افراد کو یکم نومبر تک پاکستان چھوڑنے کا حکم

ایپکس کمیٹی اجلاس،غیر قانونی مقیم افراد کو یکم نومبر تک پاکستان چھوڑنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد: ایپکس کمیٹی اجلاس میں غیر قانونی مقیم افراد کو یکم نومبر تک پاکستان چھوڑنے کا حکم دیدیا گیا ۔یکم نومبر سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے کاروبار، جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، سول وعسکری حکام نے بھی شرکت کی، اجلاس میں پاکستان کی عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو یکم نومبر تک پاکستان چھوڑنے کیلئے خبردار کیا گیا، یکم نومبر سے وفاقی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکیوں کی گرفتاری اور جبری ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا 10 اکتوبر سے پاکستان افغانستان بارڈر سے نقل و حرکت کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ پر ہو گی، یکم نومبر سے نقل و حرکت کی اجازت صرف پاسپورٹ اور ویزا پر دی جائے گی، تمام قسم کی دستاویزات سرحد پار سفر کیلئے غیر مؤثر اور غیر قانونی ہوں گی، یکم نومبر سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے کاروبار، جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم نومبر کے بعد غیر قانونی غیر ملکیوں کو رہائش دینے والے پاکستانی شہری یا کمپنی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، وزارت داخلہ کے زیرنگرانی ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فورس میں قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس کے ارکان شامل ہوں گے، اس ٹاسک فورس کا مقصد جعلی شناختی کارڈ کے حامل لوگوں اور ان کی جعلی کاغذات پر بنی غیر قانونی جائیدادوں کو ضبط کرنا ہو گا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...