Home سیاست ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے،آرمی چیف

ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے،آرمی چیف

Share
Share

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے، ہر ایک پاکستانی شہری کی جان و مال سب سے مقدم ہے۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ آج کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہر اعتبار سے تاریخی تھا، اجلاس میں تمام وفاقی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان ایک چھت تلے موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ غالباً یہ پہلی دفعہ تھا کہ ملک کے تمام قانون نافذ کرنے والے چھوٹے اور بڑے ادارے اس میٹنگ کا حصہ تھے، اجلاس کے دوران بڑی کلیریٹی اور غیر مبہم انداز میں بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے پاس صرف ایک ہی آپشن ہے، ہمیں ان چیلنجز کے سامنے کھڑے ہونا ہے، ہم ریاست کی عمل داری قائم کرنے کے لیے انتہائی اقدام تک جائیں گے۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے آخر میں آرمی چیف نے اقبال کا یہ شعر بھی پڑھا “نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے ہندوستان والو، تمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں”۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...