Home Uncategorized واٹس ایپ کی جانب سے نیا ریپلائی فیچر آزمائش کیلئے متعارف

واٹس ایپ کی جانب سے نیا ریپلائی فیچر آزمائش کیلئے متعارف

Share
Share

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا ریپلائی فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جس کے بعد تصویر، ویڈیو اور جِف کا فوری جواب دینا ممکن ہوگا۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال اُن اینڈرائیڈ بِیٹا صارفین کو دستیاب ہے جنہوں نے واٹس ایپ بِیٹا اینڈرائیڈ کا تازہ ترین ورژن انسٹال کیا ہے یہ فیچر ان کو دستیاب ہے۔

اگر صارفین اس فیچر کی دستیابی کے حوالے سے جاننا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ اکاؤنٹ میں جائیں کوئی بھی تصویر، ویڈیو یا جف کھولیں اور دیکھیں کہ ریپلائی بار سامنے آ رہا ہے یا نہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ نیا ریپلائی بار صارفین کو مخصوص میڈیا کا چیٹ کے اندر سکرین ہٹائے بغیر فوری جواب دینے کی سہولت دے گا جس سے گفتگو کا ربط برقرار رہے گا اور شیئر کیا گیا کونٹینٹ بامعنی رہے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ فیچر صارفین کو گفتگو کے دوران غیر ضروری خلل اندازی سے بچاؤ کا احساس بھی دلائے گا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...