Home نیوز پاکستان تارکین وطن کا ڈیٹا جمع کرنے کے لیے پولیس کو ٹاسک مل گیا

تارکین وطن کا ڈیٹا جمع کرنے کے لیے پولیس کو ٹاسک مل گیا

Share
Share

لاہور:نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تارکین وطن کا ڈیٹا جمع کرنے کے لیے پولیس کو ٹاسک سونپ دیا۔

ذرائع کے مطابق تارکین وطن کے ڈیٹا سے متعلق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آئی جی پنجاب اور تمام اضلاع کے آر پی اوز کو ہدایات جاری کردیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر قانونی تارکین کے شناختی کارڈز کی باقاعدہ تصدیق کی جائے ، غلط شناختی کارڈز کو فوری بلاک کیا جائے، پولیس مؤثر آپریشن کے ذریعے غیر قانونی تارکین وطن کا ڈیٹا اکٹھا کرے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے کسی غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ نرمی نہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں، پنجاب حکومت نے گزشتہ روز اپیکس کمیٹی اجلاس کے بعد پنجاب میں آپریشن کا فیصلہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی شروع کر رہی ہے ۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...