Home کھیل بھارتی کپتان روہت شرما صحافی کے سوال پر ہڑ بڑا گئے

بھارتی کپتان روہت شرما صحافی کے سوال پر ہڑ بڑا گئے

Share
Share

احمد آباد:آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سے قبل تقریب میں بھارتی کپتان روہت شرما صحافی کے سوال پر ہڑ بڑا گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کل سے بھارت میں شروع ہوگا، میچز کے آغاز سے قبل شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس کی۔
آئی سی سی تقریب میں جنوبی افریقی کپتان سوتے ہوئے نظر آئے

اس موقع پر صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ پچھلے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو جس طرح کامیاب قرار دیا گیا، آپ اس پر کیا کہیں گے؟

صحافی کے سوال پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ کیا سوال ہے یار میں کیا جواب دوں اس کا، روہت شرما کے انداز پر لوگ بھی ہنس پڑے۔

بھارتی شہر آحمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب میں تمام ٹیموں کے کپتانوں کو اسٹیج پر بلایا گیا، بابر اعظم اور روہت شرما ایک ساتھ اسٹیج پر آئے، جبکہ پریس کانفرنس میں بیشتر سوال بابر اعظم اور روہت شرما سے کیے گئے۔

Share
Related Articles

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...