Home کھیل ایشین گیمز،پاکستان کبڈی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز،پاکستان کبڈی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Share
Share

بیجنگ:ایشین گیمز کے کبڈی ایونٹ میں پاکستان نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرکے میڈل یقینی بنا لیا، آخری گروپ میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 35 کے مقابلے میں 58 پوائنٹس سے ہرا دیا

ایشین گیمز کے کبڈی ایونٹ میں پاکستان نے آخری گروپ میچ میں ملائیشیا کے خلاف بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میچ کے ابتدا سے آخر تک قومی کھلاڑی چھائے رہے۔

پاکستان نے میچ میں آٹھ آل آؤٹ اور 7 بونس پوائنٹس سمیت 58 پوائنٹس اسکور کیے، ملائیشا کی ٹیم 35 پوائنٹس بنا سکی، پاکستان نے اس شاندار فتح کے ساتھ سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا، ساتھ ہی ایک میڈل بھی یقینی بنا لیا۔

جیولن تھرو میں ارشد ندیم کی دستبرداری کے بعد پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز یاسر علی تھے، جنہوں نے 78 اعشاریہ 13 میٹر دور جیولن تھرو کیا۔ یاسر علی کی ایونٹ میں چوتھی پوزیشن رہی۔

گولڈ میڈل بھارت کے نیرج چوپڑا اور سلور میڈل کیشور کمار جبکہ برانز میڈل جاپان کے روڈ رک جینکی کے نام رہا۔

مینز کی 5 ہزار میٹر ریس میں پاکستان کے محمد اختر 17ویں نمبر پر رہے، ہائی جمپ میں پاکستان کے شہروز خان کا 12 ایتھلیٹس میں آخری نمبر رہا۔

Share
Related Articles

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...