Home کھیل بنگلہ دیش نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

بنگلہ دیش نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

Share
Share

دھرم شالا: آئی سی سی ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی، بنگال ٹائیگرز نے157رنزکا ہدف 35ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
بنگلادیش کے نجم الحسین شنتو 59 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیل کرنمایاں رہے۔مہدی حسن میراز نے 57 ، لٹن داس نے 13، شکیب الحسن نے 14 اور تنزید حسن نے 5 رنز بنائے، افغانستان کے فضل الحق فاروقی، نوین الحق اور عظمت اللہ عمرزئی کو ایک ایک وکٹ ملی۔

افغانستان کی جانب سے اوپنر رحمان اللہ گرباز 47 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، اس کے علاوہ ابراہیم زدران نے 22، رحمت شاہ اور حشمت اللہ شہیدی نے 18،18 اور عظمت اللہ عمرزئی نے 22 رنز بنائے۔

نجیب اللہ زدران 5 اور محمد نبی 6 رنز بناکر پویلین لوٹے، راشد خان نے 9 اور مجیب الرحمان ایک رن ہی بناسکے، اس کے علاوہ نوین الحق اور فضل فاروقی کے حصے میں ایک بھی رن نہ آسکا۔

بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن اور مہدی حسن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ شرف الاسلام نے دو اور تسکین احمد، مستفیظ الرحمان نے ایک ایک وکٹ لی۔

قبل ازیں ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں آج افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دھرم شالا سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں، بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

شکیب الحسن نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس گراوٴنڈ میں ابتدائی طور پر فاسٹ باوٴلرز کو کچھ مدد مل سکتی ہے، ہمارے پاس اچھی کارکردگی دکھانے والی ٹیم ہے، اچھی شروعات کرنا ضروری ہے۔

بنگالی ٹیم میں شکیب الحسن (کپتان)، لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسین شانتو (نائب کپتان)، مہدی حسن میراز، مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)، توحید ہردوئی، محمود اللہ، تسکین احمد، شرف الاسلام، مستفیض الرحمٰن تھے جبکہ افغان ٹیم میں حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمن اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمن، نوین الحق، فضل الحق فاروقی شامل تھے ۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...