Home نیوز پاکستان سیکیورٹی فورسز کی ضلع کیچ میں کارروائی ،2 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی ضلع کیچ میں کارروائی ،2 دہشت گرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کیچ میں کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کیچ کے علاقے زربر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بھاری مقدار میں آلات اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق علاقے میں کلیئرنس جا رہی ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...