Home نیوز پاکستان سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی پر 17 اکتوبر کو فرد جرم عائدہوگی

سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی پر 17 اکتوبر کو فرد جرم عائدہوگی

Share
Share

اسلام آباد: سائفر کیس کے ٹرائل کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی پر 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

کیس کی سماعت کے لیے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل عدالت پہنچے۔ سرکاری پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی، عمران خان کے وکیل سلمان صفدر بٹ اور شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور بیٹا بھی اڈیالہ جیل عدالت پہنچ گئے۔ اس موقع پر ایف آئی اے کی ٹیم اور تفتیشی افسر بھی چالان کی نقول لے کر اڈیالہ جیل پہنچے۔

اڈیالہ جیل عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا میں چالان کی نقول تقسیم کی گئیں جب کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی بھی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں وکلا نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جالیوں میں مختصر ملاقات کی۔

پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کی مکمل نقول نہیں دے سکتے، تاہم جو ضروری نقول تھیں، وہ فراہم کردی گئی ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے کہا کہ 17 اکتوبر کو فرد جرم کے ساتھ تمام سرکاری گواہان کی طلبی ہوگی۔ عدالتی حکم کے ساتھ ہی سائفر کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگیا، جس کے تحت آئندہ تاریخ 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

بعد ازاں ایف آئی اے ٹیم، پراسیکیوٹر اور جج، جیل عدالت سے واپس روانہ ہو گئے۔

Share
Related Articles

این ڈی ایم اے کا الرٹ: آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں میں بارش، گرج چمک اور ژالہ باری کا امکان

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر...

ڈیجیٹل میدان میں پاکستان کی بڑی کامیابی، عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل

اسلام آباد: پاکستان نے ڈیجیٹل صلاحیتوں کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل...

ایم وی توسکا کیس: امریکا نے ایرانی جہاز اور عملہ پاکستان کے حوالے کر دیا

واشنگٹن: امریکا نے ضبط کیا گیا ایرانی مال بردار جہاز ایم وی...

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...