Home Uncategorized اسرائیل کی حمایت کرنے والے منافق ہیں ،بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر

اسرائیل کی حمایت کرنے والے منافق ہیں ،بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر

Share
Share

ممبئی: بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اسرائیل کی حمایت کرنے والوں پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اْنہیں منافق قرار دے دیا۔

حماس کے حملوں کے بعد امریکہ اور بھارت اسرائیل کا حمایتی بن کے سامنے آیا ہے، امریکہ نے حماس کے خلاف اسرائیل کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھارتیوں کی جانب سے اسرائیل کے حق میں پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔

ایسے میں گوہر خان کے بعد اب بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی اسرائیل کے حمایتیوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے، اْنہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اسٹوری پوسٹ کی۔

سوارا بھاسکر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اسرائیل کے حمایتیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘آپ لوگ، اْس وقت کہاں تھے جب اسرائیل گزشتہ کئی سالوں سے غزہ اور وہاں کے شہریوں، اسکولوں اور اسپتالوں پر بمباری کر رہا تھا’۔

بھارتی اداکارہ نے شدید غصے کے انداز میں کہا کہ ‘اگر آپ نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے کبھی نہ ختم ہونے والے مظالم، فلسطینیوں کے گھروں پر جبری قبضے، فلسطینی بچوں، خواتین اور نوعمروں کے قتل، دہائیوں کی طویل ناکہ بندی اور بمباری پر صدمہ اور وحشت محسوس نہیں کی تو پھر اسرائیل پر حماس کے حملوں پر آپ کا دْکھ، صدمہ اور افسوس مجھے منافقانہ معلوم ہوتا ہے’۔

اس سے قبل بھارتی اداکارہ گوہر خان نے کہا تھا کہ ‘گزشتہ کئی سالوں سے فلسطین پر جاری ظلم و ستم پر اندھی بننے والی دْنیا کی بینائی اب واپس آگئی ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...