Home Uncategorized بچپن میں دل پھینک تھی،اداکارہ ژالے سرحدی کا انکشاف

بچپن میں دل پھینک تھی،اداکارہ ژالے سرحدی کا انکشاف

Share
Share

لاہور: نامور اداکارہ ژالے سرحدی نے انکشاف کیا ہے کہ میں بچپن میں دل پھینک تھی، سکول میں ہر کوئی میرا کرش ہوتا تھا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل ژالے سرحدی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

زندگی کی پہلی محبت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں پہلی محبت چوتھی کلاس میں پڑھنے کے دوران ہوئی تھی، سکول میں ہم جماعت لڑکے سے محبت ہوگئی تھی لیکن جب سکول تبدیل کیا تو وہ محبت بھی ختم ہوگئی تھی، نئے سکول میں نئی کہانی شروع ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق شوبز گھرانے سے ہے اور ان کے گھر کے تقریباً تمام افراد گلوکاری بھی کرتے رہے لیکن پروفیشن کے طور پر صرف انہوں نے گلوکاری کو آگے بڑھایا۔

ان کے مطابق مقبول اداکارہ سلمیٰ آغا ان کی پھوپھو ہیں اور وہ بھی گلوکاری کرتی رہی ہیں، اسی طرح ان کے والد اور چچا بھی گلوکاری کرتے رہے ہیں۔

ژالے سرحدی نے انکشاف کیا کہ دراز قد کی وجہ سے بعض مرتبہ دوران شوٹنگ خود کو مرد اداکاروں سے چھوٹا دکھنے کے لیے وہ ٹانگیں پھیلا کر منظر ریکارڈ کرواتی رہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں فلموں میں تشدد کے مناظر ریکارڈ کروانا بہت پسند ہے اور وہ خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے فلموں اور ڈراموں میں ہر طرح کے کردار ادا کیے۔

ژالے سرحدی نے خواہش ظاہر کی کہ انہیں کوئی ڈبل کردار دیا جانا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ ان کی شدید خواہش ہے کہ وہ کسی ڈرامے یا فلم میں ڈبل رول ادا کریں اور انہوں نے بعض ہدایت کاروں کو ایسی درخواست بھی کر رکھی ہے۔

خیال رہے کہ ژالے سرحدی نامور اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت سے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، وہ سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار بھی کرتی رہتی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...