Home Uncategorized غزہ کے واحد بجلی گھر کا ایندھن ختم، شہر تاریکی میں ڈوب گیا

غزہ کے واحد بجلی گھر کا ایندھن ختم، شہر تاریکی میں ڈوب گیا

Share
Share

غزہ:اسرائیل کی مکمل ناکہ بندی کے بعد غزہ کے واحد بجلی گھر کا ایندھن ختم ہو گیا، جس کے باعث غزہ میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر منقطع ہو گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کے بعد غزہ کی پٹی میں بجلی کی ترسیل مکمل طور پر بند ہوچکی ہے، غزہ میں بجلی کے واحد پاور اسٹیشن نے بھی کام کرنا بند کر دیا ہے۔

اسرائیل نے پیر سے غزہ میں بجلی، ایندھن، خوراک اور پانی کی فراہمی بند کر دی تھی۔

ادھر برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی اسرائیلی حکام کو برطانوی حمایت کا یقین دلانے اسرائیل پہنچ گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جمیز کلیورلی اسرائیلی حکام سے ملاقات میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے اور اسرائیل کے دفاع کے لیے برطانوی حمایت کی یقین دہانی کرائیں گے۔

اسرائیل پر حماس کے حملے میں ابھی تک سترہ برطانوی شہریوں کے ہلاک یا لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...