Home سیاست توشہ خانہ، 190 ملین پاوٴنڈ سکینڈل کیس ، بشریٰ بی بی کی گرفتاری نقطہ پر فیصلہ محفوظ

توشہ خانہ، 190 ملین پاوٴنڈ سکینڈل کیس ، بشریٰ بی بی کی گرفتاری نقطہ پر فیصلہ محفوظ

Share
Share

اسلام آباد: احتساب عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاوٴنڈ سکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے نقطے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاوٴنڈ سکینڈل کیس کی سماعت کی، اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی، وکیل صفائی اور پی ٹی آئی وکلاء بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے گرفتاری سے متعلق اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے احتساب عدالت میں جمع کروا دیئے، لطیف کھوسہ نے کہا کہ جیسے اعلیٰ عدلیہ نے فیصلے کیے، ویسا ہی فیصلہ آپ سے بھی چاہتا ہوں۔

اپنے دلائل میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب قانون میں ایسی کوئی شک موجود نہیں، مظفرعباسی نے گرفتاری سے متعلق آصف علی زرداری کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کہیں نہیں لکھا کہ ملزم کو گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ جس کا حوالہ وکیل لطیف کھوسہ نے دیا، اس کو میرے عدالتی حوالے نے غلط قرار دیا ہے۔

اس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ گرفتاری پر نیب کو چھپن چھپائی نہیں کھیلنی چاہیے، اگر گرفتاری مطلوب نہیں تو بشریٰ بی بی کی ضمانت کنفرم کر دیں، سابق خاتون اول تو ہر قانونی حق استعمال کر سکتی ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ درخواستِ قبل از گرفتاری پہلے سے خدشے کا اظہار ہے، لہٰذا آج بھی کہہ رہے کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔

احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد گرفتاری سے قبل بشریٰ بی بی کو آگاہ کرنے اور ان کی گرفتاری کے نقطے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...