Home کھیل ورلڈکپ، آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

ورلڈکپ، آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

Share
Share

لکھنوٴ: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دسویں میچ میں ساوٴتھ افریقا کی آسٹریلیا کیخلاف دوسری وکٹ گر گئی۔

بھارت کے شہر لکھنوٴ کے رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے باوٴلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک اور کپتان ٹیمبا باووما نے کیا۔

جس کے بعد اوپننگ بیٹسمینوں کے درمیان 108 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی اور پھر کپتان ٹیمبا باووما 20 ویں اوور میں گلین میکسویل کی گیند پر 35 رنز بناکر کیچ آوٴٹ ہوگئے۔

قبل ازیں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹیمبا باووما نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، کوئٹزی کی جگہ تبریز شمسی کو شامل کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کا اس ورلڈ کپ میں یہ دوسرا میچ ہے، آسٹریلیا کو اپنے پہلے میچ میں میزبان بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جبکہ جنوبی افریقا نے اپنا پہلا میچ سری لنکا سے جیتا تھا۔

Share
Related Articles

جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم کا پاکستان کا دورہ، 27 جولائی سے ٹریننگ کیمپ کا آغاز

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم پاکستان پہنچے گی پاکستان ہاکی کے...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...