Home Uncategorized شاہ رخ خان کا مداحوں کے لیے خاص تحفے کا اعلان

شاہ رخ خان کا مداحوں کے لیے خاص تحفے کا اعلان

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کے لیے ایک بہت ہی خاص تحفے کا اعلان کردیا ہے۔

13 اکتوبر کو بھارت میں ‘نیشنل سنیما ڈے’ منایا جائے گا، اس دن کی مناسبت سے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بھارتی مداحوں کے لیے خاص تحفے کا اعلان کیا ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنی فلم ‘جوان’ کا پوسٹر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں سنیما گھر سے محبت کے لیے نیشنل سنیما ڈے کے موقع پر آپ سب کے لیے ایک بہت ہی خاص تحفہ لیکر آیا ہوں’۔

اداکار نے کہا کہ ’13 کتوبر کو کسی بھی سنیما گھر جائیں اور صرف 99 روپے میں ٹکٹ حاصل کرکے فلم ‘جوان’ دیکھیں’۔

13 اکتوبر کو بھارت میں ‘نیشنل سنیما ڈے’ منایا جائے گا اور اس موقع پر فلم کے شائقین افراد اپنی پسند کی کوئی بھی فلم صرف 99 روپے کے ٹکٹ میں سنیما گھروں میں دیکھ سکیں گے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان کا بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر رہا ہے، رواں سال اُن کے کیریئر کا بہترین سال رہا ہے، یش راج فلمز کی ’پٹھان‘ نے پوری دنیا میں کامیابی سے بزنس کرتے ہوئے 1050 کروڑ کا مجموعی بزنس کیا جبکہ ایٹلی کی ’جوان‘ اب تک پوری دنیا میں 1117 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔

شاہ رخ خان انڈسٹری کے واحد اداکار بن گئے ہیں جن کی دو فلموں نے ایک برس میں ایک ہزار سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

اداکار کی ایک میگا فلم ’ڈنکی‘ باقی ہے جسے راج کمار ہیرانی بنارہے ہیں، ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ کے بعد اب شاہ رخ خان اپنی سال کی تیسری ریلیز ‘ڈنکی’ کی تیاری کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...