Home Uncategorized اسرائیل فلسطین کشیدگی ،چینی وزیرِ خارجہ کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

اسرائیل فلسطین کشیدگی ،چینی وزیرِ خارجہ کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

Share
Share

بیجنگ:چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای کا سعودی ہم منصب سے فون پر رابطہ ہوا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق وانگ ای نے اسرائیل فلسطین تنازع میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وانگ ای کا کہنا ہے کہ شہریوں کو نقصان پہنچانے والے تمام اقدامات کی مخالفت اور مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی حکومت کو غزہ کے لوگوں پر اپنی اجتماعی سزا بند کرنی چاہیے۔

چینی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیاں دفاع کے دائرہ کار سے باہر ہوچکی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا کے سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ اور اسرائیل جنگ کے پسِ منظر میں امریکی سیکریٹری خارجہ خطے کے ملکوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...