Home Uncategorized افغان صوبہ ہرات میں رواں ماہ تیسری بار زلزلہ،لوگوں میں خوف وہراس

افغان صوبہ ہرات میں رواں ماہ تیسری بار زلزلہ،لوگوں میں خوف وہراس

Share
Share

کابل:افغانستان کے صوبۂ ہرات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

افغان میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جس کے کچھ دیر بعد ایک اور زلزلہ بھی آیا۔

یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز ہرات سے جنوب مشرق میں 32.8 کلو میٹر دور تھا۔

افغان میڈیا کے مطابق ہرات میں زلزلے سے تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

افغان میڈیا نے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے فراح اور بادغیس صوبے میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران افغانستان کے صوبہ ہرات میں یہ تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
یادرہے کہ افغانستان میں رواں ماہ آنے والے شدید زلزلے سے اب تک اموات 4000 سے زائد ہو چکی ہیں ۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...