Home Uncategorized خواتین سے شدید خوف میں مبتلا افریقی شہری 45 سال سے گھر میں مقید

خواتین سے شدید خوف میں مبتلا افریقی شہری 45 سال سے گھر میں مقید

Share
Share

کیگالی: افریقی ملک رواندامیں خواتین سے شدید خوف میں مبتلا 71 سالہ شہری نے خود کو 45 سال سے گھر میں قید کیا ہوا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلیٹسے زامویتا نامی شہری کو خواتین سے شدید خوف آتا ہے جس کی وجہ سے اس نے خود 45 سال سے گھر میں قید کیا ہوا ہے ، وہ صرف 16 سال کے تھے جب انہوں نے فیصلہ کیا کہ خواتین کی قربت سے ان کا خوف بہت زیادہ ناقابلِ برداشت ہے۔

رپورٹ کے مطابق وہ مخالف جنس کے ارد گرد رہنے کو برداشت نہیں کر سکتے تھے، لہذا انہوں نے اپنے معمولی گھر کے ارد گرد لکڑی کی باڑ بنائی اور اس کے بعد گھر سے باہر قدم نہیں رکھا۔

تاہم اس کے باجود زامویتا کی کمیونٹی کی خواتین نے اس عرصے کے دوران ہمیشہ ان کی دیکھ بھال کی، کھانے اور کپڑے جیسی ہر طرح کی چیزیں ان کے صحن میں پھینک دیتے تھے۔ اگرچہ زامویتا نے ان کے لیے کبھی دروازہ نہیں کھولا لیکن وہ ان چیزوں کو استعمال کرتے رہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...