Home Uncategorized غزہ میں ہسپتال پر صہیونی حملہ، پاکستانی شوبز شخصیات بھی اسرائیلی سفاکیت پر برہم

غزہ میں ہسپتال پر صہیونی حملہ، پاکستانی شوبز شخصیات بھی اسرائیلی سفاکیت پر برہم

Share
Share

کراچی: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری کشیدگی نے سب ہی کے دل دہلا دیے ہیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ہسپتال پر بمباری سے شوبز شخصیات میں بھی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاروں کی جانب سے غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے دل برداشتہ ہوکر ایکس پر لکھا کہ ’ہم کس چیز کا بائیکاٹ کرتے ہیں؟ ہم کہاں ہڑتال کرتے ہیں؟ ہم کیا کرتے ہیں؟ کوئی مجھے بتائے کہ کیا کرنا ہے؟ فی الحال میں صرف اپنے رب سے دعا کر سکتی ہوں، اپنے پیاروں کو قریب رکھ کر اس پلیٹ فارم پر لکھ سکتی ہوں، کوئی ہمیں بتاسکتا ہے کہ کیا کرنا ہے، کہاں سے شروع کرنا ہے۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر خطے میں جاری صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ نے اس تنازع کے فوری خاتمے پر زور دیتے ہوئے غزہ کو امداد پہنچانے کی اجازت کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوری طور پر یہ جنگ بندی ہونی چاہیے، امداد کو غزہ تک پہنچانے کی اجازت دیں، کیا ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کا خون کافی نہیں ہے؟

گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے ہیش ٹیگ free palestine کا استعمال کرتے ہوئے خود کو مظلوم ظاہر کرنے ولے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے بھی فلسطینیوں کی جانوں کے اس ضیاع پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں ٹویٹر (ایکس ) سے دور رہوں گی، میں ہسپتالوں میں بچوں کے جسم کے اعضاء کو اس طرح نہیں دیکھنا چاہتی، ایک ہی وقت میں 500 لوگ مارے گئے۔

اداکارہ ہانیہ عامراپنی انسٹا سٹوری میں غزہ کی صورت حال کا موازنہ افغان جنگ سے کیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...