Home سیاست العزیزیہ سٹیل ملز،ایون فیلڈ ریفرنس،نواز شریف کی عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر نوٹس جاری

العزیزیہ سٹیل ملز،ایون فیلڈ ریفرنس،نواز شریف کی عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر نوٹس جاری

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ سٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کر کے جمعرات کو دلائل طلب کر لیے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اگر کوئی اشتہاری سرینڈر کرنے کے لیے عدالت آنا چاہتا ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ۔ نواز شریف نے درخواست میں کہا ضمانت کی رعاعت کا غلط استعمال نہیں کیا۔ اگرچہ مکمل طور پر صحتیاب نہیں مگرملک کومعاشی مشکلات کا سامنا ہے اس لیے ملک واپسی کا فیصلہ کیا۔

نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست عطا اللہ تارڑ نے بطوراسپیشل اٹارنی اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جس پرچیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا نوازشریف عدالت کے سامنے سرینڈر کرنا چاہتے ہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا پٹیشنر اشتہاری ہے؟جس پر امجد پرویز ایڈووکیٹ نے اعلی عدالتوں کے فیصلے بطور عدالتی نظیر پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی قانون کے سامنے سرینڈر کرنا چاہے تو عدالت اسے موقع فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی ، عاصنہ ارباب اور ارباب عالمگیر سمیت مختلف کیسز کے حوالے دیتے ہوئے کہا ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا ہےکہ اشتہاری ملزمان کو سرینڈر کرنے کیلئے حفاظتی ضمانت دی گئی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا نواز شریف کی سزا کےخلاف اپیلوں کا رکارڈ اس عدالت کے پاس ہے اور وہ سرینڈر کرنا چاہتے ہیں۔ کمرہ عدالت میں موجود نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ اگر کوئی بھی اشتہاری واپس آنا چاہتا ہے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ کو حفاظتی ضمانت دینے پر کوئی اعتراض نہیں، کل کو آپ کہیں گے کہ فیصلہ ہی کالعدم قرار دے دیں ،پھر آپ چیئرمین نیب سے پوچھ لیں کہ آج ہی اپیل بھی طے کر دیتے ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا ابھی چیئرمین نیب بیرون ملک ہیں، جب وہ اپیل اپیل فکس ہو گی تو اس وقت ہدایات لے کر دلائل دیں گے

Share
Related Articles

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکہ ،تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

نوشہرہ:خیبر پختونخوا حکومت نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے...

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا اسحاق ڈار کو فون، دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر شکریہ ادا کیا

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی قومی سلامتی...

تحریک انصاف کا جے یو آئی سے رابطہ، آئندہ ہفتے دونوں جماعتوں کی قیادت میں ملاقات متوقع

اسلام آ باد:پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر جمعیت علمائےاسلام (ف)...

خضدار میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکے کے سبب تین افراد جاں بحق...