Home سیاست نواز شریف کی وطن واپسی پر جلسہ گاہ پہنچنے کا پلان ترتیب دے دیا گیا

نواز شریف کی وطن واپسی پر جلسہ گاہ پہنچنے کا پلان ترتیب دے دیا گیا

Share
Share

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر جلسہ گاہ پہنچنے کا پلان مرتب کر لیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ایئر پورٹ سے مینار پاکستان تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچنے کا پلان مرتب کیا گیا ہے، سابق وزیر اعظم کا ہیلی کاپٹر اتارنے کے لیے بھی پلان بن گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا ہیلی کاپٹر شاہی قلعہ دیوان عام کے سامنے گراؤنڈ میں لینڈ کرے گا، شاہی قلعہ دیوان عام کی گراونڈ سے نواز شریف کو مینار پاکستان تک گاڑی میں بٹھا کر لایا جائے گا، میاں نواز شریف شاہی قلعہ اور گردوارہ کے درمیان سڑک کے راستے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

21 اکتوبر کو شاہی قلعہ عام عوام کے لیے بند رکھنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جبکہ شاہی قلعہ اور گردوارہ آنے جانے والا راستہ بھی 21 اکتوبر کو عام عوام کے لیے بند رکھا جائے گا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...