Home Uncategorized یورپی یونین کا مہسا امینی کے لیے سخاروف پرائز دینے کا اعلان

یورپی یونین کا مہسا امینی کے لیے سخاروف پرائز دینے کا اعلان

Share
Share

اسٹراس برگ:یورپین پارلیمنٹ کی جانب سے ‘سوچ کی آزادی’ کیلئے دیا جانے والا سخاروف پرائز 2023ء ایران سے تعلق رکھنے والی مہسا امینی اور بعد ازاں ان کی موت کے بعد خواتین کے حقوق کی تحریک نے جیت لیا۔

اس بات کا اعلان یورپین پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا نے آج یورپین پارلیمنٹ کے اسٹراس برگ میں جاری اجلاس میں کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’16 ستمبر کو ایران میں مہسا امینی کے قتل کو ایک سال مکمل ہو گیا۔ یورپی پارلیمنٹ فخر کے ساتھ ان بہادروں کے ساتھ کھڑی ہے جو ایران میں مساوات، وقار اور آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو جیل میں رہتے ہوئے بھی خواتین، زندگی اور آزادی کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ سخاروف انعام برائے آزادی فکر 2023 کے لیے ان کا انتخاب کرکے یہ ایوان ان کی جدوجہد کو یاد کرتا اور ان تمام لوگوں کو عزت دیتا ہے جنہوں نے آزادی کی آخری قیمت ادا کی ہے’۔

یورپین پارلیمنٹ کی جانب سے ہر سال دیا جانے والا سخاروف پرائز، دنیا بھر میں سوچ کی آزادی کیلئے کام کرنے والوں کو دیا جاتا ہے۔

اس ایوارڈ کا فیصلہ پارلیمنٹ کی صدر اور پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی گروپوں کے سربراہ مل کر کرتے ہیں۔

اس ایوارڈ کی انعامی رقم 50 ہزار یورو ہے جو 13 دسمبر 2023 کو یورپین پارلیمنٹ میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...