Home نیوز پاکستان پاکستانی طیارہ غزہ کیلئے امداد لیکر مصر پہنچ گیا

پاکستانی طیارہ غزہ کیلئے امداد لیکر مصر پہنچ گیا

Share
Share

قاہرہ :غزہ کے لیے پاکستان کی انسانی امداد العریش انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ گئی۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق پاکستان سے81 ٹن انسانی اور طبی امداد لے کر خصوصی طیارہ مصر پہنچا ہے۔

رپورٹس کے مطابق العریش ہوائی اڈہ غزہ سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال نے امداد مصری ہلال احمر سوسائٹی کے سپرد کی۔

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اس نازک موڑ پر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان فلسطینیوں کو ضروری امدادی سامان بھیجتا رہے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی بمباری کے شکار غزہ میں امدادی سامان کے قافلے آج داخل ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق 100 ٹرک قطار میں لگے ہیں، پہلے قافلے میں 20 ٹرک شامل ہیں۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...