Home سیاست سپریم کورٹ کا آرٹیکل 184(3) کے مقدمات کی فہرست تیار کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا آرٹیکل 184(3) کے مقدمات کی فہرست تیار کرنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے آرٹیکل 184 (3) کے مقدمات کی فہرست تیار کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی 3 رکنی کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آرٹیکل 184(3) کے مقدمات کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیا۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کو آرٹیکل 184(3) کے مقدمات کی فہرست پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو آئین کی تشریح سے متعلق مقدمات کی فہرست بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی مقدمات پر سماعت کیلئے 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دیئے جائیں گے، کمیٹی کے اجلاس میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجاز الاحسن نے شرکت کی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...