Home نیوز پاکستان نوازشریف کا استقبال، عون چودھری نے پارٹی قیادت کو وضاحت پیش کردی

نوازشریف کا استقبال، عون چودھری نے پارٹی قیادت کو وضاحت پیش کردی

Share
Share

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کے معاملے پر استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے پارٹی قیادت کو وضاحت پیش کردی۔

اپنے وضاحتی بیان میں عون چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے استقبال کے لئے ذاتی حیثیت میں گیا، شہبازشریف کی کابینہ کارکن تھا، نوازشریف اور شہبازشریف سے ذاتی تعلقات ہیں، سیاست بعد میں انسانی اور ذاتی تعلقات پہلے ہیں۔

عون چودھری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے ذاتی تعلقات بہت پرانے ہیں، پارٹی قیادت کو وضاحت کردی ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز عون چودھری کی جانب سے نوازشریف کا لاہور ایئرپورٹ پر استقبال کرنے پر استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت نے نوٹس لیا تھا اور اس معاملے پر عون چودھری سے وضاحت طلب کی گئی تھی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں بسنت 2027: پتنگ بازی کیلئے سخت قواعد و ضوابط کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے بسنت 2027 کے لیے پتنگ بازی سے متعلق...

سرداری نظام پر عدالت کا بڑا فیصلہ: اختیارات ختم!

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سرداری نظام اور شناختی دستاویزات کی...