Home نیوز پاکستان پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا،آج بھی 20 سے زائد پروازیں منسوخ

پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا،آج بھی 20 سے زائد پروازیں منسوخ

Share
Share

کراچی:قومی ایئر لائنز کا بحران شدت اختیار کر گیا ، آج بھی ملک بھر سے 20 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے مختلف ایئرپورٹس کی 16 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ، کراچی اسلام آباد کی 3 پروازیں پی کے 300، پی کے 308 اور پی کے 340 منسوخ جبکہ اسلام آباد کراچی کی 2 پروازیں پی کے 301، پی کے 369 منسوخ کر دی گئی ہیں ۔

لاہور سے کراچی کی 2 پروازیں پی کے 303 اور پی کے 307 بھی منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کراچی لاہور کی 3 پروازیں پی کے 302، پی کے 304 اور پی کے 306 بھی منسوخ ہیں۔

کراچی سے گوادر، بہاولپور، فیصل آباد آنے اور جانے کی 6 پروازیں منسوخ ہیں جبکہ سیالکوٹ سے مسقط جانے اور آنے کی دو پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اسی طرح لاہور اور اسلام آباد سے کوئٹہ جانے اور آنے کی 4 پروازیں منسوخ ہیں۔

اسلام آباد سے جدہ جانے اور آنے کی 2 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، دوحا سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 288 بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں بسنت 2027: پتنگ بازی کیلئے سخت قواعد و ضوابط کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے بسنت 2027 کے لیے پتنگ بازی سے متعلق...

سرداری نظام پر عدالت کا بڑا فیصلہ: اختیارات ختم!

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سرداری نظام اور شناختی دستاویزات کی...