Home نیوز پاکستان انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، 279 روپے کا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، 279 روپے کا ہو گیا

Share
Share

کراچی : انٹر بینک میں آج صبح کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر سستا ہوا ہے۔جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ یا۔

انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام میں انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 12 پیسے کا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 220 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 50 ہزار 850 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 51 ہزار 70 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں بسنت 2027: پتنگ بازی کیلئے سخت قواعد و ضوابط کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے بسنت 2027 کے لیے پتنگ بازی سے متعلق...

سرداری نظام پر عدالت کا بڑا فیصلہ: اختیارات ختم!

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سرداری نظام اور شناختی دستاویزات کی...