Home سیاست توشہ خانہ کیس، نواز شریف کی پیشی کیلئے آج ڈیڑھ بجے کا وقت مقرر

توشہ خانہ کیس، نواز شریف کی پیشی کیلئے آج ڈیڑھ بجے کا وقت مقرر

Share
Share

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج احتساب عدالت اسلام آباد میں مقرر ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کر رہے ہیں، نواز شریف کی جانب سے ان کے وکیل عدالت میں ہوئے جنہوں نے استدعا کی کہ باقی روٹین کے کیسز سن لیں، ہمیں وقت دیا جائے۔

اس پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کو پیش ہونے کیلئے ایک سے ڈیڑھ بجے تک کا وقت دے دیا، گزشتہ سماعت میں عدالت نے نواز شریف کے 24 اکتوبر تک دائمی وارنٹ معطل کے تھے۔

نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں 3 درخواستیں دائر کروا دیں
نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں 3 درخواستیں دائر کروا دی ہیں جن میں توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی ضم شدہ پراپرٹی کو ریلیز کرنے، پلیڈر مقرر کرنے اور عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی درخواستیں شامل ہیں۔

ادھر نواز شریف کی پیشی کے حوالے سے احتساب عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، احتساب عدالت میں صرف متعلقہ وکلاء اور صحافیوں کو آج داخلے کی اجازت ہوگی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق نواز شریف کے آج پیش نہ ہونے کی صورت میں دائمی وارنٹ بحال کر دیے جائیں گے، نواز شریف کے ساتھ توشہ خانہ کیس میں آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی بھی شریک ملزمان ہیں۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کو پیش ہونے کیلئے ایک سے ڈیڑھ بجے کا وقت دے دیا باقی روٹین کے کیسز سن لیں، ہمیں وقت دیا جائے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...