Home سیاست توہین الیکشن کمیشن کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم پیشی پر سیکرٹری داخلہ طلب

توہین الیکشن کمیشن کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم پیشی پر سیکرٹری داخلہ طلب

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم پیشی پر سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ کہ وزارت داخلہ اگر ایک شخص کو سکیورٹی نہیں دے سکتا تو الیکشن کیسے کرائیں گے؟۔

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکیل چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن کی اصل توہین ہوئی ہے، الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے کہ انہیں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے، لیکن اس حکم پر تو کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔

اے آئی جی آپریشنز پنجاب پولیس نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، جس کا اظہار وہ خود بھی کر چکے ہیں۔

ممبر سندھ نے استفسار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جو کہتے ہیں آپ کو یقین ہے کہ صحیح کہہ رہے ہیں؟

دوسری جانب اے آئی جی آپریشنز پنجاب پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی سے معذرت سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی۔

رپورٹ میں وزارت داخلہ کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن اڈیالہ جیل میں جا کر کیس کی سماعت کرے۔

اے آئی جی پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ پنڈی گنجان آبادی پر مشتمل ہے، انکا سفر خطرات سے خالی نہیں جس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے آپ لکھوا کر لے آئیں کہ میں معذرت کرتا ہوں۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش نہ کرنے پر سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ کہ وزارت داخلہ اگر ایک شخص کو سکیورٹی نہیں دے سکتا تو الیکشن کیسے کرائیں گے؟ وزارت داخلہ کیسے ہمیں حکم دے سکتا ہے؟
بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...