Home سیاست 9 مئی کے تمام کیسوں کا جیل میں ٹرائل کرنے کی منظوری

9 مئی کے تمام کیسوں کا جیل میں ٹرائل کرنے کی منظوری

Share
Share

لاہور: پنجاب کی نگران حکومت نے 9 مئی کے تمام کیسوں کا جیل میں ٹرائل کرنے کی منظوری دیدی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تمام کیسوں کا جیل میں ٹرائل کرنے کی منظوری دی، آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو سمری بھجوائی تھی، سمری کے مطابق مختلف اضلاع میں نو مئی کے 35 کیسز درج کئے گئے تھے، مقدمات لاہور، راولپنڈی، اٹک، سرگودھا اور فیصل آباد میں درج کئے گئے تھے۔

راولپنڈی، سرگودھا اور فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالتیں جیل ٹرائل کریں گی، لاہور میں ایف آئی آر نمبر 97-109-103- 108- 1283-366-1070-852-367-1570-1280 شامل ہیں، فیصل آباد میں ایف آئی آر نمبر 1277- 835 کیس کا جیل ٹرائل کیا جائے گا، اٹک میں ایف آئی آر نمبر250 کا جیل ٹرائل کیا جائے گا۔

راولپنڈی میں ایف آئی آر نمبر 836- 947- 744- 948- 940-2076-914-563-397-759- کا جیل ٹرائل کیا جائے گا، جیل ٹرائل کی منظوری سیکشن 21 کی ذیلی شق ٹو بی انسداد دہشت گردی ایکٹ1997ء کے تحت دی گئی ہے، شق کے تحت مجرم، گواہ اور پراسیکویشن کا تحفظ ہوتا ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...