Home نیوز پاکستان مقتول صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے کینیا پولیس پر مقدمہ دائر کردیا

مقتول صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے کینیا پولیس پر مقدمہ دائر کردیا

Share
Share

اسلام آباد:پاکستانی مقتول صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے کینیا کی پولیس پر مقدمہ دائر کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق کے وکیل نے مقدمہ دائر کرنے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں بتایا کہ نیروبی میں کینیا پولیس کے خلاف ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔

وکیل بیوہ ارشد شریف نے مزید کہا کہ عدالت سے کیس نمبر اور مزید ہدایات کا انتظار کر رہے ہیں۔

بیوہ ارشد شریف کا کہنا تھا کہ ایک سال سے انصاف کےلیے لڑ رہی ہوں، کینیا کی پولیس نے میرے شوہر کے قتل کا اعتراف کیا لیکن معافی نہیں مانگی۔

Share
Related Articles

اسلاموفوبیا کے بدلتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا عالمی سطح پر مشترکہ اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے...

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...