Home Uncategorized انتونیو گوتریس کی تقریر پر اسرائیلی وزیر خارجہ سیخ پا ، ملاقات ہی منسوخ کردی

انتونیو گوتریس کی تقریر پر اسرائیلی وزیر خارجہ سیخ پا ، ملاقات ہی منسوخ کردی

Share
Share

نیو یارک:ا سرائیل فلسطین مسئلے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس کے دوران انتونیو گوتریس کی تقریر پر اسرائیلی وزیر خارجہ آگ بگولہ ہو گئے اور غصے میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات ہی منسوخ کر دی۔

ا سرائیل فلسطین مسئلے پر نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں امریکا، جرمنی، پاکستان، مصر اور سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ، نمائندگان اور مبصرین نے شرکت کی۔

اجلاس میں انتونیو گوتریس کی تقریر پر اسرائیلی وزیر خارجہ آگ بگولہ ہو گئے اور غصے میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات ہی منسوخ کر دی، ایلی کوہن کی جانب سے سلامتی کونسل میں ہونے والی بحث میں جھڑپ کے بعد انتونیو گوتریس کے ساتھ طے شدہ ملاقات منسوخ کی گئی۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے ملاقات منسوخ کرنے کی تصدیق کی جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسرائیلی وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات نہیں کروں گا، 7 اکتوبر کے بعد متوازن طرز عمل کی کوئی گنجائش نہیں ہے، حماس کو زمین کے چہرے سے مٹا دینا چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ریمارکس دینے کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات نہیں کریں گے، اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ملاقات منسوخی کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔

گزشتہ روز سلامتی کونسل کے اجلاس کا آغاز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی تقریر سے کیا گیا جنہوں نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اس وقت خوراک، ایندھن اور پانی کے بغیر انسانی تباہی کا سامنا کر رہا ہے، انہوں نے ناکہ بندی والے علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں کی بندش کا مطالبہ بھی کیا۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حماس کی طرف سے 7 اکتوبر کو ہونے والے تشدد کیلئے کوئی عذر نہیں لیکن فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کا کوئی جواز نہیں بنتا، مجھے غزہ میں بین الاقوامی انسانی قانون کی واضح خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ہے، مسلح تصادم کا کوئی بھی فریق بین الاقوامی انسانی قانون سے بالاتر نہیں ہے، فلسطینی عوام کو 56 سال سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...