Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل ٹرائل کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر اعتراضات عائد کیے گئے، درخواست گزار کے وکیل کے دلائل پر آفس کو پٹیشن پر نمبر لگانے کی ہدایت کر رہے ہیں۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ درخواست کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ جوڈیشل سائیڈ پر کیا جائے گا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...